اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے لیے ویزا پالیسی تبدیل نہیں کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کے لیے ویزا پالیسی میں تبدیلی سے متعلق خبریں درست نہیں ہیں۔ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جرمنی میں تعیناتی کے بعد وزارت خارجہ نے عائشہ فاروقی کو ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا ہے۔ وہ اس عہدے پر کام کرنے والی تیسری پاکستانی خاتون ترجمان ہونگی۔

اس سے قبل سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور تسنیم اسلم ترجمان دفتر خارجہ کے عہدے پر کام کر چکی ہیں۔ عائشہ فاروقی ہوسٹن میں کونسل جنرل کے طور پر کام کرنے کے علاوہ اہم عہدوں پر کام کر چکی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے