کٹھ پتلی فوجوں کے کاروان اور گشتی پارٹی پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے صوبہ غزنی میں حملہ کیا۔

آمدہ رپورٹ کے مطابق سنیچر کےروز شام کے وقت مجاہدین نے ضلع شلگر کے یرگٹو اور ضلع قرہ باغ کے مشکی کے علاقوں میں کابل- قندہار قومی شاہراہ پر فوجی کاروان پر وسیع حملہ کیا،جو عشاء تک جاری رہا،جس کے نتیجے میں 16 اہلکار ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوئے اور 2 بکتربند ٹینک و 8 گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں۔

دوسری جانب سنیچر اوراتوار کی درمیانی شب ضلع شلگر کے بندسردہ کے قریب بنگی کے مقام پر مجاہدین کے حملے میں 2 فوجی ہلاک ہوئے اور رات گئے ضلع دہ یک کے مرکز  پر ہونے والے حملے میں 2 فوجی ہلاک جب ایک زخمی ہوا۔

اسی طرح سنیچر کےروز سہ پہر کے وقت صدر مقام غزنی شہر کے شہباز کے علاقے میں مجاہدین کے حملے میں 2 فوجی ہلاک اور صبح کے وقت قلعہ جوز کے مقام پر بم دھماکہ سے فوجی رینجر گاڑی تباہ ہونے کے علاوہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے