اسلام آباد: سعودی سفارتخانے نے کہا ہے کہ پاکستان کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت سے روکنے کا بیان بے بنیاد ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ایسے نہیں کہ دھمکیاں دی جائیں۔

کوالالمپور سمٹ میں پاکستان کی عدم شرکت پر سعودی سفارتخانے نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ہمیشہ دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے، پاکستان اورسعودی عرب کے باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی گہرے تذویراتی تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے درمیان بیشتر علاقائی، عالمی خصوصاً امت مسلمہ کے معاملات میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا تا کہ ایک کامیاب اور مستحکم ملک کے طور پر اپنا کردار ادا کرسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے