جہنم، عذاب قبر، فتن اور دجال سے پناہ کی حفاظت
اَللّٰہُمَّ اِنَّانَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ،اَللّٰہُمَّ اِنَّانَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْر،اَللّٰہُمَّ اِنَّانَعُوذُبِکَ مِنَ الْفِتَنِ مَاظَہَرَمِنْہَاوَ مَا بَطَنَ،اَللّٰہُمَّ اِنَّانَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الدَّجَّالِ۔
ترجمہ:
یااللہ ! ہم آپ کی پناہ مانگتے ہیں آگ(یعنی جہنم) کے عذاب سے۔یااللہ ! ہم آپ کی پناہ مانگتے ہیں قبرکے عذاب سے۔یااللہ ! ہم آپ کی پناہ میں آتے ہیں تمام ظاہری اورباطنی فتنوں سے۔یااللہ ! ہم آپ کی پناہ مانگتے ہیں دجّال کے فتنے سے۔
[صحیح مسلم۔حديث رقم:۲۸۶۷، ناشر:دار إحياء التراث العربي – بيروت]
تَعَوَّذُوْابِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ النَّار۔ِ
اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگوآگ کے عذاب سے۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے فوراًدعاء مانگی:
نَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ النَّارِ۔
ہم اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں آگ(یعنی جہنم) کے عذاب سے۔
پھرآپﷺ نے فرمایا:
تَعَوَّذُوْابِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ۔
اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگوعذاب قبرسے۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے فوراً پناہ مانگی:
نَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنْ عَذَابِ القَبْرِ
ہم اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتے ہیں قبرکے عذاب سے
پھرآپﷺ نے ارشاد فرمایا:
تَعَوَّذُوابِاللّٰہِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَہَر َمِنْہَا وَ مَا بَطَنَ۔
اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگوتمام ظاہری اورباطنی فتنوں سے۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے فوراً دعاء مانگی:
نَعُوذُبِاللّٰہِ مِنَ الْفِتَنِ مَا ظَہَر َمِنْہَا وَ مَا بَطَنَ
ہم اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتے ہیں تمام ظاہری اورباطنی فتنوں سے۔
پھرآپﷺ نے ارشاد فرمایا:
تَعَوَّذُوابِاللّٰہِ مِنْ فِتْنَۃِ الدَّجَّالِ۔
اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگودجّال کے فتنے سے۔
صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے فوراً دعاء مانگی:
نَعُوذُبِاللّٰہِ مِنْ فِتْنَۃِ الدَّجَّالِ
ہم اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں دجّال کے فتنے سے۔…

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے