کوئٹہ؛  کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے قریب گیس لیکج کے باعث دھماکہ 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس شائستہ ہوٹل کے قریب گھر میں گیس لیکج کے باعث اس وقت دھماکہ ہو گیا جب اہل خانہ پانی گرم کرنے کے لیے آگ جلا رہے تھے، دھماکے کی زد میں آکر گھر میں موجود تین افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے بی ایم سی منتقل کر دیا گیا۔

اس سے قبل پشتون آباد میں بھی گیس لیکج دھماکہ ہوا تھا جس میں 4 خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے