ثابت قدمی کی دعاء
یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلیٰ دِیْنِکَ
ترجمہ: ’’اے دلوں کو الٹنے پلٹنے والے! میرے دل کو اپنے دین پر جمائے رکھیے۔‘‘
[سنن ترمذی۔حديث رقم:۳۵۲۲، ناشر: دار الغرب الإسلامي – بيروت]
اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو’’دین اسلام‘‘ پر استقامت نصیب فرمائے… اُم المؤمنین حضرت اُم سلمۃ رضی اللہ تعالیٰ عنھاسے پوچھا گیا کہ… جب رسول اﷲ ﷺ آپ کے پاس ہوتے تھے تو کون سی دعاءزیادہ مانگا کرتے تھے… حضرت اُم سلمۃ سلمۃ رضی اللہ تعالیٰ عنھانے یہی دعاء ارشاد فرمائی۔
[سنن ترمذی۔حديث رقم:۳۵۲۲، ناشر: دار الغرب الإسلامي – بيروت]
در اصل ایمان پر ثابت قدمی بہت بڑی نعمت ہے… اور ہماری بے حد اہم ضرورت ہے… شیطان سیدھا انسان کے دل پر حملہ آور ہوتا ہے… اور خوو دل بھی بڑی عجیب چیز ہے، منٹوں میں بڑی بڑی قلابازیاں کھا جاتا ہے… ابھی کسی سے محبت اور پھر تھوڑی دیر بعد اُسی سے نفرت… کبھی اتنی بہادری کے آسمان سے چھلانگ لگانے پر تیار… اور کبھی اتنی بزدلی کہ ہلکی سی آواز سُن کر دھک دھک… کبھی ایسی ہمّت کے دنیا کو فتح کرنے کا جذبہ… اور کبھی ایسی بے دلی کے خود کشی کے منصوبے… دل بہت عجیب چیز ہے اور اس کو قابو میں رکھنا بہت مشکل کام ہے… ہاں بس ایک ہی طریقہ ہے کہ دل، دل کے مالک کو دے دیا جائے پھر یہ ٹھیک چلتا ہے… اور ایسی روشنی سے بھر جاتا ہے کہ… وہ روشنی ہر وقت انسان کے ساتھ ساتھ رہتی ہے۔
(رنگ و نور۶: ہمارا اہم مسئلہ)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے