پشاور:  خیبر پختونخوا حکومت نے اے ڈی پی نئی ریلیز پالیسی کے تحت اہم منصوبوں کے لیے 10 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے، محکمہ خزانہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں 70 سے زائد پروجیکٹس کیلئے 100 فیصد فنڈز جاری کر دئیے، صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے مزید 10 ارب 56 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں، منصوبوں میں بلین ٹری فیز تھری، چڑیا گھر، سکولوں کی تعمیر، لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن، ٹیکس دفاتر، پشاور اپ لفٹ پروگرام، تعلیم، صحت، جنگلات، انرجی اینڈ پاور، معدنیات، سپورٹس، سیاحت، امور نوجوانان، بلدیات، محکمہ ریلیف سمیت دیگر شامل ہیں۔

70 بڑے منصوبوں کے لئے 10 بلین روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی، پراجیکٹس کی منظوری خیبرپختونخوا کابینہ نے مختلف اجلاسوں کے دوران دی تھی، پشاور میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص 4089 ملین جاری کیے گئے، پشاور میں رنگ روڈ، نیا جنرل بس سٹینڈ، اپ لفٹ پروگرام اور بیوٹیفیکیشن منصوبوں کے تمام فنڈز بھی جاری کیے گئے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنڈز کی بروقت فراہمی صوبائی حکومت کے بہتر مالی انتظامی پالیسی کا نتیجہ ہے، وزیر اعلیٰ محمود خان نے تمام زیر تکمیل منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے