نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندر مودی یوں تو دنیا بھر میں ہٹلر کے نام سے مشہور ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور وادی کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد دنیا بھر میں شدید تنقید کی زد میں آئے ہوئے ہیں، اب ان کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں بھارتی وزیراعظم سیڑھیاں چڑھتے ہوئے منہ کے بل گر گئے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی گنگا گھاٹ کے دورے کے موقع پر ان کا توازن بگڑ گیا، قریب موجود اہلکاروں نے بھارتی وزیراعظم کو سہارا دیا۔

بھارتی وزیراعظم کے منہ کے بل گرنے والی ویڈیو کو بھارتی میڈیا بھی رپورٹ کر رہا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے وزیراعظم سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس دوران وہ منہ کے بل گر پڑتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے سیڑھیوں کے بل گرنے پر قریب موجود اہلکاروں نے انہیں زمین سے اُٹھایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے