عراقی صوبہ صلاح الدین میں ہوئے 2 مختلف بم حملوں میں حاشدی الشعبی کے 7 کارکنوں سمیت 3 چھوٹے بچے ہلاک ہو گئے۔
حفاظتی ذرائع کے مطابق ، صلاح الدین سے ملحقہ سمارہ نامی شہر میں حاشدی الشعبی کی ایک چوکی پر کار بم حملہ کیا گیا جس میں تنظیم کے 7 کارکن ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب، صوبہ کے شمال میں واقع کینوس نامی دیہات میں بھی سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 3 چھوٹے بچے ہلاک ہو گئے۔
ان حملوں کی ذمے داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے لیکن داعش پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔