اسلام آباد:  افغان امن عمل کیلئے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پاکستان شروع دن سے اس موقف پر قائم ہے کہ طاقت کا استعمال افغان مسئلے کا حل نہیں، ہمیں توقع ہے کہ امریکا طالبان مذاکرات جلد بحال ہونگے، خطے میں امن واستحکام کا دارومدار، افغانستان میں قیام امن سے وابستہ ہے، پاکستان، مشترکہ ذمہ داری کے تحت افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے ادا کرتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے