سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں الملز جیل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 3 قیدی جاں بحق جب کہ 21 زخمی ہو گئے۔
جیلوں کے جنرل ڈائرکٹریٹ کے سرکاری ترجمان کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی صبح پانچ بجے پیش آیا جب الملز جیل کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ونگ نمبر 7 میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اس موقع پر فوری طور پر وہاں موجود تمام قیدیوں کو نکالا گیا اور زخمیوں کو ہنگامی امداد دے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ متعلقہ حکام نے شہری دفاع کی مدد سے آگ پر قابو پا لیا اور اسے دیگر ونگز اور ملحقہ عمارتوں تک پھیلنے نہیں دیا۔ حادثے میں متاثرہ ونگ کے 3 قیدی جاں بحق اور 21 زخمی ہو گئے۔
بریگیڈیر جنرل ڈاکٹر ایوب بن حجاب بن نحیت کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔