امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے غور، ہلمند، قندہار، ہرات وبادغیس صوبوں میں چوکیوں وفوجیوں پر حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز دن دس بجے کے لگ بھگ صوبہ غور ضلع دولتیار کے مرکز کے قریب ہونے والے بم دھماکوں سے ٹینک وگاڑی تباہ اور ان میں سوار اہلکاروں کو ہلاکتوں کا سامنا وہا۔ دوسری جانب جمعرات کے روز سہ پہر ایک بجے کے لگ بھگ صوبائی دار الحکومت فیروزکوہ کے غلمین کے علاقے میں مجاہدین نے ایک فوجی گرفتار کرلیا، جبکہ اسی علاقے میں ایک فوجی عبد القیوم ولد جان محمد مجاہدین سے آملا۔

رپوٹ کے مطابق جمعرات کے رات صوبہ بادغیس ضلع مرغاب میں محصور یونٹ پر مجاہدین نے میزائل حملہ کیا، جس سے دشمن کو نقصانات کا سامنا ہوا۔ اور جمعرات کے روز دو پہر گیارہ بجے کے لگ بھگ ضلع مقر کے سنجیتک کے علاقے میں مجاہدین نے ایک فوجی گرفتار کرکے ان کے مقدمہ شرعی عدالت کے حوالے کردیا۔

اطلاع کے مطابق جمعرات کے روز عصر چار بجے کے لگ بھگ صوبہ ہلمند ضلع سنگین کے پیچ کے علاقے میں واقع چوکی پر سنائپر گن حملے کے نتیجے میں 4 اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے، جبکہ جمعہ کے روز دو پہر بارہ بجے کے لگ بھگ حاجی امین شیلے کے علاقے میں مجاہدین نے فوجی ٹینک راکٹ لانچر سے نشانہ بناکر تباہ کردیا اور اس میں سوار اہلکار موقع پر ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب جمعہ کے رات عشاء کے وقت سات بجے کے لگ بھگ صوبائی دار الحکومت لشکرگاہ شہر کے حلقہ نمبر نو کے علاقے میں مسلحانہ کاروائی کے نتیجے میں ایک جنگجو ہلاک ہوا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز دو پہر بارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ سرپل ضلع گوسفندئی کے الگن کے علاقے میں مسلحانہ کاروائی کے نتیجے میں ایک جنگجو ہلاک ہوا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق جمعہ کے رات عشاء کے وقت سات بجے کے لگ بھگ صوبہ ہرات ضلع شینڈنڈ کے ارگ کے علاقے میں دشمن پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے 3 اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔ اور جمعہ کے روز صبح کے وقت صوبائی دار الحکومت ہرات شہر کے مسلک کے علاقے میں دشمن پر مجاہدین نے حملہ کیا، جس سے کمانڈر سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوئے۔ جبکہ ضلع اوبئی میں 2 اہلکار مجاہدین سے آملے اور مجاہدین نے ایک فوجی کو گرفتار کرکے ان کے مقدمہ شرعی عدالت کے حوالے کردیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعہ کے روز صبح نو بجے کے لگ بھگ صوبہ قندہار کے صدر مقام قندہار شہر کے فیروں کلاچ کے علاقے میں مسلحانہ کاروائی کے نتیجے میں کمانڈر سیف اللہ موقع پر ہلاک ہوا۔ اور جمعہ کے رات ضلع میوند کے قلعہ شامیر کے علاقے میں ہونے والے بم دھماکہ سے ٹینک تباہ اور 2 اہلکاروں کو لیزر گن سے مجاہدین نے نشانہ بناکر ہلاک کردیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے