بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے جوار میں ایک پلاسٹک فیکٹری  میں آتشزدگی کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق کیرانی گنج کے علاقے میں واقع ملک کی واحد  پلاسٹک فیکٹری  میں کل مقامی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے  کے قریب آگ لگ گئی ۔

حادثے میں ایک شخص جائے وقوعہ پر اور 10 افراد زیر علاج ہسپتال میں ہلاک ہو  گئے ہیں۔

آگ میں زخمی ہونے والے 23 افراد  ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق   پلاسٹک فیکٹری  میں آگ  گیس دھماکے کی وجہ سے لگی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے