امریکہ نے ایران کی جہاز راں اور فضائی کمپنیوں پر مہلک ہتھیاروں کے پھیلاؤ کے الزام میں نئی پابندیاں عاید کردی ہیں۔

اس کی   جہاز رانی اور ہوابازی کی صنعت پرایران سے یمن میں حوثی ملیشیا کو وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیارمنتقل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

امریکہ کی نئی پابندیوں میں ایران کی سرکاری شپنگ لائن اور چین میں قائم ایک کمپنی کو ہدف بنایا گیا ہے۔

 امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حکومت کا آج کا اقدام اس مہلک امدادی نیٹ ورک کے حوثی باغیوں کو ہتھیارمہیا کرنے کے تمام حربوں کا راستہ روکنے کی ایک  تازہ  مثال ہے۔

محکمہ خزانہ نے ایران کی قومی فضائی کمپنی ماہان ائیر کے دبئی اور ہانگ کانگ میں سیلز دفاتر کو بھی بلیک لسٹ قرار دے کر پابندیاں عاید کردی ہیں اور کہا ہے کہ ایرانی  انقلاب کے نظام نے اس فضائی کمپنی کے ذریعے جنگ زدہ شام میں صدر بشارالاسد کی مدد کے لیے جنگجوؤں کو بھیجا ہے اور اسد نظام کو مہلک ہتھیار مہیا کیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے