دارالعلوم کراچی کے انگلش میڈیم حرافاونڈیشن اسکول اور اسکے ڈائریکٹر مولانا ڈاکٹر عمران اشرف عثمانى كو اسكولوں کے عالمی سروے میں برٹش کونسل کی طرف سے بہترین کارکردگی کا عالمی ایوارڈ دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار حضرت اقدس مفتی تقی عثمانی صاحب نے اپنی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ الحمدللّٰہ تعالی دارالعلوم کراچی کے حرافاونڈیشن اسکول میں نرسری سے لیکر اے لیول تک تمام مضامین کے علاوہ بنیادی دینی تعلیم قرآن کریم ناظرہ حفظ اور عربی کا اور طلبہ کی دینی تربیت کا خصوصی انتظام ہے بہت سے طلبہ اے لیول میں اے پلس کے ساتھ اعلی معیار کے حفظ و تجوید میں نمایاں کامیاب ھوے
