اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا، تصادم کے دوران ایک طالبعلم جاں بحق ہو گیا جبکہ 21 شدید زخمی ہو گئے، پولیس حالات کنٹرول میں ناکام ہوئی تو رینجرز نےذمہ داریاں سنبھال لیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں واقع اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی میں دو طلبا تنظمیوں کے درمیان تصادم ہوا، تصادم کے وقت جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ بھی موجود تھے۔

تنظمیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے طفیل نامی طالبعلم جاں بحق ہوگیا جبکہ 21 شدید زخمی ہیں، زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقع کے فوری بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم پولیس سے مشتعل طالبعلم کنڑول نہ ہوسکے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق یونیورسٹی میں رینجرز تعینات کردی گئی ہے اور طلباہاسٹل کی تلاشی شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری طرف ترجمان اسلامک یونیورسٹی اسلامک یونیورسٹی میں دو طالبعلم گروپوں میں تصادم کے باعث یونیورسٹی میں جمعۃ المبارک کو تدریسی عمل معطل رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے