شمالی کوریا نے صدر ٹرمپ کے بیان کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شمالی کوریا کے سابق چیف نگوشیئیٹر اور اعلیٰ سطحی شخصیت کِم یونگ چول نے کہا ہے کہ ہمارے پاس گنوانے کے لئے کچھ نہیں ہے لہٰذا ہم امریکہ کے دباو کے سامنے گردن نہیں جھکائیں گے۔

چول نے صدر ٹرمپ کے لئے بے صبرے، لاپرواہ اور غیر متوازن شخص کے الفاظ استعمال کئے ہیں اور کہا ہے کہ ٹرمپ شمالی کوریا کے بارے میں بہت سی باتوں سے بے خبر ہیں ۔ہمارے پاس گنوانے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ تاہم جس چیز کو امریکہ کبھی ختم نہیں کر سکتا وہ ہمارا اپنی ذات کے لئے احترام اور امریکہ کے خلاف غصہ ہے۔

کِم یونگ چول نے گذشتہ سال اپنے دورہ امریکہ کے دوران دو دفعہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے کل ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ "کِم جونگ اُن بہت ذہین ہیں اور اگر انہوں نے دشمنی والا روّیہ اختیار کیا تو بہت سے چیزوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے سنگاپور میں میرے ساتھ جوہری اسلحے کے خاتمے کا ایک مضبوط سمجھوتہ کیا ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے