عراق کے دارالحکومت بغداد میں سوموار کے روز ہوائی اڈے کے قریب دو راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔ ان حملوں میں وہاں پر موجود امریکی فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

العربیہ چینل کے نامہ نگار کےمطابق اتوار اور سوموار کی درمیانی شب دو میزائل بغداد کے ہوائی اڈے کے قریب گرے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان راکٹ حملوں میں امریکی فوج کو ہدف بنایا گیا تھا تاہم اب تک اس واقعے کی مزید تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔

گذشتہ جمعرات کو دو عراقی فوجی ذرائع نے بتایا تھا کہ دو مارٹر بم عراق میں بلد ایئربیس کے اندر گرے تھے۔

دونوں ذرائع نے مزید بتایا کہ حملے میں کسی کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔

عراقی سیکیورٹی میڈیا سیل نے اس بات کی تصدیق کی کہ صلاح الدین گورنری میں بلد ایئر فورس کے اڈے پر کاتیوشا طرز کے دو راکٹ گرے تاہم ان میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بلد ایئربیس بغداد کے شمال میں 80 کلو میٹر دور ہے جہاں امریکی فوج اور ا کے کنٹریکٹرز کی بڑی تعداد موجود ہے۔

مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں امریکی افواج کی میزبانی کرنے والے عین الاسد ہوائی اڈے پر گذشتہ منگل کو پانچ میزائل گرے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے