کوئنز لینڈ:  آسٹریلیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہو گیا۔ طیارے میں موجود 60 سالہ پائلٹ اور 71 سالہ مسافر ہلاک ہو گئے۔

طیارے کا ملبہ جنگلات سے ملا ہے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اسی علاقے میں ایک اور طیارے کے حادثے میں ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ طیارے کو ایک نجی پراپرٹی پر اتارنے کی کوشش کی گئی اور اس دوران طیارہ ایک درخت سے ٹکرا کر بے قابو ہو گیا تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے