مریدکے: مریدکے شیخوپورہ روڈ پر سیکھم کے قریب مبینہ پولس مقابلے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک، ایک فرار ہو گیا، ملزموں کے قبضہ سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائکل اور موبائلز فون برآمد کر لئے گئے، ملزموں نے گزشتہ رات ڈولفن اہلکار اعجاز کو قتل کیا تھا۔

مریدکے پولیس کے مطابق گزشتہ رات ڈولفن فورس کے جوان اعجاز کو شہید کرنے والے ڈاکووں کی شیخوپورہ روڈ پر تلاش جاری تھی کہ تین موٹر سائکل سواروں کو مشکوک سمجھ کر روکنا چاہا تو ان موٹر سائکل سواروں نے فائرنگ کرکے فرار ہو گئے اور ایک ڈیرہ پر پناہ لے لی تاہم وہاں سے پیچھا کرنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا۔

بعد ازاں پولیس کی مزید نفری پہنچ گئی اور فائرنگ کے تبادلے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک ہو گئے اور انکا ایک ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا جسکی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ملزموں کے قبضہ سے دو پسٹل ایک موٹر سائکل اور تین موبائل فونز ملے ہیں جبکہ ذرائع کا کہنا ہے گزشتہ رات ڈاکووں کی فائرنگ سے مارے جانے والے ڈولفن اہلکار کی نماز جنازہ آج صبح دس بجے پولیس لائین شیخوپورہ میں ادا کر دی گئی۔

اعلیٰ افسران کے حکم پر رات بھر آٹھ تھانوں کی پولیس شیخوپورہ روڈ پر ڈاکووں کو تلاش کرتی رہی بالآخر ڈاکووں سے آمنا سامنا ہو ہی گیا اور دو ڈاکو مارے گئے جن سے متعلق پولیس اہلکار اعلیٰ افسران کے آگے یہی دعوی کر رہے ہیں کہ یہ ڈاکو وہی ہیں جنہوں نے ڈولفن فورس کے جوان اعجاز کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب شہید کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے