بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق نئی دہلی کی مصروف شہراہوں میں سے رانی جھانسی روڈ پر واقع ایک 5 منزلہ کارٹن فیکٹری میں صبح کے وقت آگ لگ گئی۔

آگ بجھانے میں فائر بریگیڈ کے بھاری عملے نے شرکت کی تاہم راستہ تنگ ہونے کی وجہ سے فائر بریگیڈ کی ٹیموں کو آگ بجھانے میں بہت دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

حادثے میں 43 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔ دھوئیں کی وجہ سے بیہوش 56 افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق جس وقت آگ لگی اس وقت فیکٹری کے ملازمین سو رہے تھے۔

واقعے سے متعلق تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے