یونیسکو اسلام آباداور جامعہ عثمانیہ کا مشترکہ فوڈ اینڈکلچر فیسٹول عالمی سطح پر دینی مدارس کا روشن چہرہ سامنے لانے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔مفتی غلام الرحمن
مدارس کے بارے میں منفی پروپیگنڈے ختم کرنے میں ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی ایک اہم ضرورت ہے۔ یونیسکوپاکستان میں نصاب تعلیم کے حوالے سے سترہ گولز پر کام کررہا ہے جن میں نو پرمدارس میں پہلے ہی سے کام ہورہا ہے۔ یونیسکو کے تعلیمی اہداف میں دینی مدارس کے نصاب کا حاوی ہونا ایک اہم کارنامہ ہے۔بدقسمتی سے مدارس کے نصاب سے نابلد لوگ مدارس کے نصاب کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کررہے ہیں۔دینی مدارس کے نظام تعلیم سے دنیا کو بہت سی چیزیں مل سکتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار جامعہ عثمانیہ کے مہتمم مفتی غلام الرحمن نے10دسمبر کو یونیسکو اور جامعہ عثمانیہ کے مشترکہ فوڈ اینڈکلچر فیسٹول کے حوالے سے مختلف اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یونیسکو جیسے ادارے کا اپنے تعلیمی اہداف میں مدارس کو شرکت کا موقع دیناقابل تحسین اقدام ہے۔یونیسکو کے اہلکاروں کا دینی مدارس کی طرف قدم بڑھانا عالمی سطح پر مدارس کی تعلیمی کارکردگی تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔مدارس کانصاب عصری تقاضوں سے ہم آہنگ ہے تاہم اس میں جدید رنگ بھرنے کی ضرورت ہے۔دینی مدارس اسلام کی عالمگیریت کو سامنے رکھتے ہوئے پوری دنیا کی فکر مندی کے ذمہ دار ہیں۔اس لیے ہمیں طلبہ کی تربیت میں عالمی تقاضوں کا ادراک بہت ضروری ہے اورعالمی ادارے دینی مدارس کی اہمیت کو تسلیم کریں اور کنارہ کشی پر مجبورکرنے کی بجائے ان کو حوصلہ دے کر ساتھ چلنے کاموقع فراہم کریں۔اس سے کئی غلط فہمیاں دورہوسکتی ہیں اور یہ مفروضہ خود بخود ختم ہوجائے گاکہ مدارس کا نصاب تعلیم قدامت پرستی پر مبنی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے