سوئی:  ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے بازار میں واقع پنکچر کی دکان میں رکھا گیس کمپریسر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے باعث پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق تحصیل بازار سوئی میں پنکچر کے دکان میں رکھا گیس کمپریسر دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دود دور تک آواز سنی گئی، دھماکے کی زد میں آکر قریب کھڑا پولیس کانسٹیبل شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر پی پی ایل ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا۔

حالت تشویشناک ہونے پر زخمی اہلکار کو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان روانہ کردیا گیا، زخمی اہلکار کی شناخت عبدالجبار بگٹی کے نام سے کی گئی جو کہ تحصیل سوئی کا ہی رہائشی بتایا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تفتیش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے