السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته
اللہ تعالی سے اپنے لئے..آپ سب کے لئے..تمام مؤمنین و مؤمنات کے لئے..تمام مسلمین مسلمات کے لئے..مغفرت کا سؤال ہے..اللهم رب اغفر لی ولوالدي ولأهلی وللمؤمنين والمؤمنات والمسلمين والمسلمات..امت کے خواص اولیاء..اس استغفار کا..یا اس کے ھم معنیٰ استغفارکا روزانہ کم از کم ستر بار اھتمام فرماتے تھے..اسمیں اپنے والدین کی بھی خدمت ھے..اھل وعیال کی بھی.. اور تمام مسلمانوں کی بھی..جو لوگ مسلمانوں کے لئے اور کچھ نہیں کر سکتے وہ ان کے لیے”استغفار”تو کر سکتے ھیں.. اور یہ کوئی معمولی خدمت نہیں ھے..بہت بڑی خدمت اور سعادت ھے..اگر وقت نہیں ملتا تو دن رات میں کم سے کم ستائیس بار تو یہ استغفارکرلیا کریں..چالیس دن اس کی پابندی کریں تو اپنے اندر اور اپنے دل اور حالات میں واضح فرق دیکھیں گے..بس پڑھتے وقت مطلب معلوم ھو اور توجہ حاضر ھو اور آپ کو معلوم ھو کہ..آپ اللہ تعالی سے معافی اور مغفرت مانگ رھے ھیں..اپنے لئے..اپنے والدین کے لئے..اور سب ایمان والوں،اسلام والوں کے لئے (نکتہ) چار استغفار بہت زیادہ اھم ھیں ایک تو صبح و شام سید الاستغفار..دوسرا: استغفر الله الذی لا اله الا هو الحي القيوم واتوب اليه..تیسرا: ربنا اغفر لنا ذنوبنا واسرافنا فی أمرنا وثبت اقدامنا وانصرنا على القوم الكافرين..چوتھا: اللهم رب اغفر لی ولوالدي ولاهلی وللمؤمنين والمؤمنات والمسلمين والمسلمات..یعنی کسی بھی الفاظ میں تمام اھل ایمان،اھل اسلام کے لئے استغفار کرنا
والسلام
خادم
لا اله الا الله محمد رسول الله

9th  Rabi al-Akhir 1441

7th Dec 2019

مزید مکتوبات کے لئے درجہ ذیل لنک پر جائیں

http://maktoobatonline.blogspot.com/

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے