تہران: امریکا اور ایران کے درمیان شدید کشیدگی کے باوجود قیدیوں کا تبادلہ ہوا، دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے قیدیوں کو آزاد کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قیدیوں کو آزاد کرنے کا اعتراف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے بھی کیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تین سال بعد ایران کی قید سے رہا پانے والا زیو وانگ امریکا واپس آرہا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی قید سے رہائی پانے والا ایرانی شہری عنقریب اپنے خاندان کے پاس پہنچ جائے گا، سوئٹزر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران، امریکا سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باعث سوئٹزر دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرتا ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی سائنسدان مسعود سلیمانی کو ایک برس قبل امریکا نے حساس معلومات لے جانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جبکہ چینی نژاد امریکی شہری کو ایران نے تین سال قبل جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے