اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب صوبہ میدان ضلع سیدآباد کے پھٹان خیل گاؤں پر جارح امریکی و کٹھ پتلی فوجوں نے چھاپہ مار کر 24 گھنٹے تک وحشت و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعدد گھروں کےدروازوں کو تباہ، ایک مکان کو مکمل طور پر مہندم کرنے کے علاوہ عوام پر تشدد کیا اور لوٹ مار کی اور بعد میں امریکی ڈرون طیارے نے سویلین کو نشانہ بنایا،جس کے نتیجے میں عاصم نامی شخص،ان کی بیوی اور بیٹی شہید ہوئی۔

دوسری جانب جمعہ کےروز صوبہ پکتیا ضلع زرمت کے کلالگو ملایان کے مقام پر ڈرون حملے میں مطیع اللہ نامی شخص اورصوبہ پکتیکا ضلع وڑممائی کے شنک گاؤں پر امریکی ڈرون حملے میں ایک شخص شہید ہوا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے