ظالم امریکیو ں اور ان کے کٹھ پتلیون نے فراہ وروزگان صوبوں میں عوام کو نشانہ بنایا۔
رپوٹ کے مطابق سنیچر کے رات گیارہ بجے کے لگ بھگ صوبہ روزگان کے صدر مقام ترینکوٹ شہر کے ناوہ پایں اور کشخنجک کے علاقوں میں غاصب امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلیوں نے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے چھاپہ مار کر ظلم وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شدید بمبار کے نتیجے میں 12 شہری شہید، 2 زخمی، جبکہ 3 گرفتار کرکے نا معلوم مقام کی طرف منتقل کردیے، اور بارودی مواد سے گھروں کے متعدد دروازے اور ایک مکان منھدم کردیا۔
اطلاع کے مطابق جمعہ کے روز صوبہ فراہ ضلع پشتکوہ میں امریکیوں اور ان کے کٹھ پتلیوں نے چھاپہ مار کر ظلم وبربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک 60 سالہ شہری گرفتار کرکے فرار کی راہ اپنالیا۔