رحیم یار خان: رحیم یار خان میں کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کشمیریوں کو مایوس کیا جبکہ چیف الیکشن کمشنر کے معاملے میں پی ٹی آئی ناکام ہو چکی ہے

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت اپنے لیے گڑھا کھود رہی ہے، جلد اس میں گر جائے گی۔ ملک کو گفتار کی بجائے، کردار کے غازیوں کی ضرورت ہے۔ ریاست مدینہ کے دعویدار عوام کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا تھا کہ اقوام متحدہ سے واپسی پر ایک روڈ میپ دونگا، انہوں نے جب سے ٹرمپ سے ہاتھ ملایا ہے خاموش ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں قبرستان کی طرح خاموشی ہے اور جب سے پی ٹی آئی حکومت ہے مودی شیر بن گیا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی کشمیر کے معاملے پر خاموشی نے مایوس کیا ہے۔ ہمیں دہشت گردی کی طرح کشمیر پر بھی ایکشن پلان بنانا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو کشمیر پر ایک پیج پر آنا ہوگا۔ کشمیر کو سرد خانے میں ڈال کر نظریہ پاکستان سے غداری کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے