فلوریڈا: امریکی تنصیبات پر ایک ہفتے میں فائرنگ کا دوسرے واقعہ سامنے آ گیا، امریکی ریاست فلوریڈا کی نیول بیس پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فلوریڈا کی نیول بیس پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ فورسز کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکی نیول بیس ہاربر پر فائرنگ کا پیش آیا ہے جہاں امریکی نیوی اہلکار نے دو افراد کو ہلاک کر دیا تھا اس واقعہ کے دوران بھارتی ایئر چیف محفوظ رہے تھے۔

آج فلوریڈا میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے دوران جہاں دو افراد ہلاک ہوئے وہاں سات افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد بیس کو بندکردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے