السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته
اللہ تعالی تمام “مجاہدین فی سبیل اللہ” کی نصرت فرمائیں..اللہ تعالی تمام اسیران اسلام کو باعافیت رہائی عطاءفرمائیں..اللہ تعالی دین اسلام کے ہر مقبول خادم کو اپنی رحمت اور مدد عطاءفرمائیں..اللہ تعالی اپنے تمام عبادتگزاروں کو اپنی محبت اور رضاء عطاءفرمائیں..اللہ تعالی اپنے تمام مقرب بندوں کی دعاؤں میں ھمارا حصہ شامل فرمائیں..اللہ تعالی دین کی خاطر جان، مال اور وقت کی قربانی دینے والے ہر مسلمان کو بہت بہت جزائے خیر عطاء فرمائیں..اللہ تعالی ہر اس مسلمان کو جس نے ھم پر کوئی احسان کیا،ھمارے ساتھ کوئی بھی بھلائی کی..بہترین بدلہ اور اعلی جزا دنیا و آخرت میں عطاء فرمائیں..اللہ تعالی ہر اس مسلمان کو جس نے ھمیں کوئی تکلیف پہنچائی، ھماری کوئی حق تلفی کی اپنے فضل سے معاف فرمائیں..اللہ تعالی ہر اس مسلمان کو جسے ھم نے کوئی تکلیف پہنچائی یا اسکی غیبت یاحق تلفی کی..اپنی اعلٰی اور بہترین نعمتیں اور رحمتیں عطاء فرمائیں اور ہمیں معاف فرمائیں..اللہ تعالیٰ ان تمام مسلمانوں کو جو گمراہ ھیں ہدایت عطاء فرمائیں..اللہ تعالی تمام گناھگار مسلمانوں کو..”توبہ نصوحا” نصیب فرمائیں..اللہ تعالی تمام مقروض مسلمانوں کے قرض ادا فرمائیں..اور قرضہ لینے کی عادت سے ھم سب کی حفاظت فرمائیں..اللہ تعالی تمام مظلوم مسلمانوں سے ظلم کو دفع فرمائیں اور ان کو جھاد و غلبہ عطاء فرمائیں..اللہ تعالی تمام بے گھر مسلمانوں کو گھر، تمام بیمار مسلمانوں کو شفاء، تمام تنگدست مسلمانوں کو فراخی عطاء فرمائیں..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا!
والسلام
خادم
لااله الاالله محمد رسول الله
مزید مکتوبات کے لئے درجہ ذیل لنک پر جائیں
http://maktoobatonline.blogspot.com/