ایک فوجی عہدیدار نے بتایا ہے کہ شمالی کشمیر کے دو علاقوں میں برفانی طوفان کی زد میں آکرچار بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بدھ کو فوج کے ترجمان کرنل راجیش کالیا نے بتایا کہ ضلع کپواڑہ کے تنگڈھار علاقے میں برفانی تودے کی زد میں آنے کے بعد تین فوج ہلاک ہوئے ۔ ایک اور فوجی اس وقت ہلاک ہوا جب وہ ضلع بانڈی پورہ کے گریز کے علاقے میں برفانی طوفان میں پھنس گیا۔ترجمان نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے تمام جاں بحق افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔
اس سے قبل بدھ کے روز ، حکام نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب برفانی تودے گرنے کے دو الگ الگ واقعات میں کم از کم چار فوجی پھنس گئے۔سرچ اور ریسکیو آپریشن منگل کی شام تک جاری رہے لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے انہیں معطل کرنا پڑا۔ ساؤتھ ایشین وائر کے مطابق بدھ کی صبح ریسکیو آپریشن دوبارہ شروع ہوا۔
حالیہ ہفتوں میں برفانی تودوں میں فوج کے متعدد اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔سردیوں کے دوران برفانی تودے اور لینڈ سلائیڈنگ عام طور پر گلیشیر میں پائے جاتے ہیں اور درجہ حرارت اکثر منفی 60 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر جاتا ہے۔