اسلام آباد:  سابق صدر آصف علی زرداری نے طبی بنیادوں پر جبکہ فریال تالپور نے سپیشل بیٹی کی دیکھ بھال کے جواز پر ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

 سابق صدر آصف علی زرداری نے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پر درخواست دائر کی، درخواست ضمانت میں حکومت، نیب اور احتساب عدالت نمبر دو کو فریق بنایا گیا ہے۔ سابق صدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ دل کی بیماری لاحق ہے، تین سٹنٹ ڈل چکے ہیں، شوگر کا مرض ہوں اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کے لیے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس بھی لف کی گئی ہیں۔

فریال تالپور نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ ایک سپیشل بچی کی والدہ ہیں اور اس کی دیکھ بھال کرتی ہیں، عدالت اس بنا پر ان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے