ترکی کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ ترکی نیٹو میں مکمل سیاسی کنٹرول  کا حامل ہے۔

وزارت دفاع کی طرف سے ، نیٹو میں ترکی کے کردار سے متعلق پریس بریفنگ کے لئے،  اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس سے متعلق وزارت  کی طرف  سے جاری کردہ  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ "نیٹو ایک ایسی اہم سیاسی و فوجی تنظیم ہے کہ جس میں ترکی کو مکمل سیاسی کنٹرول حاصل ہے۔ نیٹو اس وقت بھی ایک قابل بھروسہ،  مزاحم اور مستحکم اتحاد  کی خصوصیات رکھتا ہے۔ ہمارے ملک نے اتحاد کے دیگر اراکین کے ساتھ مشترکہ اقدار کے تحفظ کے لئے اپنی ذمہ داریوں  کو بطریقِ احسن پورا کیا ہے”۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج نے 2019 میں 23 نیٹو مشقوں  میں 2 ہزار 414  اہلکاروں کے ساتھ شرکت کی اور 2020 میں بھی مشقوں میں شرکت کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔

دوسری طرف سکیورٹی ذرائع  کےنیٹو سکیورٹی  منصوبوں کو  ویٹو کرنے سے متعلق جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ "پروسیجر نارمل جا رہا ہے۔ ‘ترکی گھپلا کر رہا ہے ‘ جیسے الفاظ ناقابل قبول ہیں۔ ہم نیٹو کی ایک اہم طاقت ہیں ۔ کوئی بھی  نیٹو کے لئے ہمارے کردار پر نکتہ چینی نہیں کر سکتا۔  ترکی اپنے ادا کردہ کردار کے ساتھ  نیٹو کے مرکز میں جگہ رکھتا ہے”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے