صوبہ لوگر کے تعلیمی کمیشن کے زیراہتمام برکی برک ضلع کے ابوسلام خراسانی مدرسے میں دینی مدارس کے طلباء کے مابین مقابلہ حسن قرات  کا انعقاد کیا گیا۔

اس بارکت محفل میں صوبے کے تعلیمی کمیشن کے عہدیداروں کے علاوہ قبائلی عمائدین ، ​​سکالرز ، اساتذہ اور طلبہ نے بھی شرکت کی۔

تعلیم کے عہدیداروں نے اپنی تقریروں میں کہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے طلبا کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور اپنی مہارت کو دوسروں کے ساتھ بانٹنے سے ان کی ہمت اور خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلباء کے مابین مسابقت پیدا کرنا اوران کے ذہنی نشوونما کےلئےبہت ہی قیمتی اور مفید طریقہ ہے

اس مقابلے کے ممتاز آنے والے قراء حضرات کو متعدد تحائف بھی دیئے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے