عراق کی قومی اسمبلی نے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کا استعفی قبول کر لیا ہے۔

اسمبلی کی طرف سے جاری کردہ  بیان کے مطابق اسمبلی اجلاس میں شریک ممبران کی رائے شماری سے وزیر اعظم کا استعفی قبول کر لیا گیا ہے۔

رائے شماری میں اسمبلی کے 329 ممبران میں سے 241 نے شرکت کی۔

اسمبلی اسپیکر محمد الحلبوسی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم آئین کی شق نمبر 75 کی رُو سے صدر برہم صالح کو نئے وزیر اعظم کے تعین کے لئے مراسلہ بھیجیں گے۔

آئین کی شق نمبر 76 کی رُو سے صدر نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لئے اسمبلی کو 15 دن کی مہلت دے گا۔

وزیر اعظم کے انتخاب اور صدر کی منظوری کی صورت میں انہیں حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

بعد ازاں نئی کابینہ  کو اسمبلی کی رائے شماری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عراق پر امریکی قبضے کے بعد عادل عبدالمہدی نے ملک کے 5 ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے اکتوبر 2018 کو فرائض کا آغاز کیا۔ تاہم 2 ماہ سے  ملک کے مختلف حصوں میں جاری احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے 29 نومبر کو مستعفی ہونے پر مجبور ہو گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے