راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے جوان کا تعلق جمرود سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

دہشتگردوں کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان شہید جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والے لانس نائیک محمد عمران آفریدی کا تعلق جمرود سے تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے