پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جنوبی اضلاع کے لئے موٹروے کی منظوری دیدی جس کی لاگت کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔

پشاور سیکرٹریٹ کے اطلاع سیل میں وفاقی وزیر مملکت سیفران اور صوبائی ترجمان اجمل وزیر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی اضلاع کے حوالے سے آج بڑا دن ہے۔ پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان تک موٹروے کی منظوری وزیراعلی محمود خان نے پی ٹی آئی کے جنوبی اضلاع کے عوامی نمائندوں کی مشاورت سے دی۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹروے تقریباً 339 کلومیٹر طویل اور 15 سے زائد انٹر چینجز پر مشتمل ہے۔ اربوں روپے کی لاگت سے پشاور سے ڈی آئی خان موٹروے کی تکمیل جنوبی اضلاع کی تقدیر بدل دے گی۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے جنوبی اضلاع کی محرومیاں ختم ہو جائیں گی۔ منصوبے کی فیزیبلٹی ابھی تیار نہیں ہوئی، اس پر پر جلد کام شروع کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہترین مواصلاتی نیٹ ورک کے ذریعے صوبے کے تمام ریجنز کو باہم مربوط کیا جا رہا ہے، اس منصوبہ کو عملی جامع پہنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے