کٹھ پتلی فوجوں کے کانوائے اور چوکیوں پر امارت اسلامیہ کے مجاہدین نے لوگر،غزنی، بلخ اور بغلان صوبوں میں حملہ کیا۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق جمعرات کےروز مغرب کے وقت صوبہ لوگر کےصدرمقام پل عالم شہر کے علی خان قلعہ کے مقام پر فوجی کاروان پر حملے کے دوران ایک ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ اس میں سواراہلکاروں میں سے 2 ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوئیں۔

دوسری جانب جمعرات کےروز سہ پہر کے وقت صوبہ غزنی کےصدرمقام غزنی شہر ک شہباز کے علاقے میں بم دھماکہ سے فوجی ٹینک تباہ اور اس میں سوار 2اہلکار ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوئیں۔

نیز شام کے وقت صوبہ بلخ ضلع نہرشاہی کے شہرک ترکمنی کے مقام پر چوکی پر حملہ ایک فوجی ہلاک جب کہ ضلع چاربولک کے اختپہ کے علاقے میں فوجی کانوائے پر ہونے والے حملے میں 2 ٹینک تباہ ہونے کے علاوہ دشمن کو ہلاکتوں کا سامنا بھی ہوا۔

صوبہ بغلان سے اطلاع ملی ہےکہ جمعرات کےروز سہ پہر کے وقت ضلع مرکزی بغلان کے جنگل باغ اور جرخشک کے درمیانی علاقے میں مجاہدین نے فوجی کانوائے پر حملہ کیا،جو مغرب تک جاری رہا،جس کے نتیجے میں ایک ٹینک اور دو سپلائی گاڑیاں تباہ ہونے کے علاوہ 4 اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے