قرآن مجید میں اللہ تعالی نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر “صلوٰۃ” یعنی “درود” کے ساتھ ساتھ “سلام” بھیجنے کی بھی تاکید فرمائی ہے..وسلموا تسلیما اس لیے “صلوٰۃ” کے ساتھ سلام بھی بھیجا کریں..اس کا بھی بڑا مقام ہے.قرآن مجید میں جن انبیاء علیہم السلام پر..سلام کی آیات موجود ھیں..مثلا سلام على نوح في العالمين..سلام على ابراهيم..سلام على موسى و هارون..سلام على الياسين..اور وہ آیات جن میں سب انبیاء پر سلام ہے..سلام على المرسلين..سلام على عباده الذين اصطفى..ان سے بھی ربط رکھیں عجیب فوائد ھیں..
بندہ کی کوشش رہتی ہے کہ روزانہ رات کو سو نے سے پہلے یہ سارے “سلام” ان مبارک ہستیوں پر بھیج دے۔۔۔۔۔۔وظیفہ یوں بن جاتاہے