السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته
اللہ تعالی امت مسلمہ پر رحم اور مزید رحمت فرمائیں..1.جو مسلمان پابندی سے”امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم” کے لیے استغفار اور دعاءکرتا ہے وہ مستجاب الدعوات بن جاتا ہے اور بعض اوقات اولیاء کرام کا مقام”ابدال” پالیتا ہے..2.حرم پاک میں کعبہ شریف "مسجدالحرام” میں حضرت مکی دامت برکاتھم نے فرمایا..فتح ان شاءاللہ کشمیری مسلمانوں کی ہوگی..ان کے اس فرمان سے دل کو بہت خوشی اور مسرت ملی..3.افریقی ملک "مالی” میں فرانس کے دو جنگی ہیلی کاپٹر آپسمیں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں..مسلمانوں کے قاتل تیرہ فرانسیسی فوجی جل مرے..فرانس کو معلوم نہیں کیا خارش ہے کہ جہاں بھی مسلمانوں کو قتل کرنے کا موقع بنے فورا وہاں پہنچ جاتا ہے..اللہ تعالی امت مسلمہ کے اس خاموش اور موذی دشمن کو تباھی اور ذلت سے دوچار فرمائے..بہرحال تازہ خبر مسلمانوں کے لیے خوشی اور تشکر کا باعث ہے..4.قرآن مجید میں اللہ تعالی نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم پر "صلوٰۃ” یعنی "درود” کے ساتھ ساتھ "سلام” بھیجنے کی بھی تاکید فرمائی ہے..وسلموا تسلیما اس لیے "صلوٰۃ” کے ساتھ سلام بھی بھیجا کریں..اس کا بھی بڑا مقام ہے..5.قرآن مجید میں جن انبیاء علیہم السلام پر..سلام کی آیات موجود ھیں..مثلا سلام على نوح في العالمين..سلام على ابراهيم..سلام على موسى و هارون..سلام على الياسين..اور وہ آیات جن میں سب انبیاء پر سلام ہے..سلام على المرسلين..سلام على عباده الذين اصطفى..ان سے بھی ربط رکھیں عجیب فوائد ھیں..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله
مزید مکتوبات کے لئے درجہ ذیل لنک پر جائیں
http://maktoobatonline.blogspot.com/