آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لئے حکومت نے اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت آرمی چیف کی تقرری پر فوری قانون سازی کی خواہاں ہے،یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن سے اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے قومی اسمبلی کا شیڈول اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے قبل اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے،قومی اسمبلی اجلاس سے قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئین اور آرمی ایکٹ میں ترامیم پیش کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے رابطوں کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی ایک مرتبہ پھر اپنا کردار ادا کریں گے،اسپیکر کی زیر صدارت آئندہ چند روز میں اہم اجلاس بھی متوقع ہے کیونکہ قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے وفاقی کابینہ میں آئین اور آرمی ایکٹ میں ترامیم پیش کی جائیں گی

دوسری جانب اکثریت نہ ہونے کے باعث حکومت قانون سازی کیلئے سینیٹ میں اپوزیشن کے بغیر کامیاب ہونے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے