اسلام آباد:  آرمی چیف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کا پاکستان بار کونسل کا لائسسنس بحال کر دیا گیا، سابق وزیر قانون لائسنس بحالی کے لئے درخواست دی تھی۔

دوسری جانب صدر مملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے فروغ نسیم کا بطور وزیر قانون و انصاف استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، استعفے کی منظوری کا اطلاق 26 نومبر سے ہوگا۔

کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر فروغ نسیم کا بطور وزیر قانون وانصاف استعفیٰ منظور کیا۔
خیال رہے کہ فروغ نسیم کے مستعفی ہونے کے بعد وفاقی کابینہ اراکین کی تعداد 49 سے کم ہو کر 48 جبکہ وفاقی وزرا 25 سے کم ہو کر 24 رہ گئے ہیں۔

حکومتی وزرائے مملکت 4، مشیر 5 اور وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 15 ہے۔
یاد رہے کہ فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں کیس کی پیروی کرنے کیلئے وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے