<مکتوب خادم>

السلام علیکم ورحمةالله وبرکاته..
اللہ تعالی میرا رب، آپ کا رب..سارے جہانوں کا رب..سب کو پالنے والا..الحمدللہ رب العالمین..اللہ تعالی هم سب کا رازق اور رزاق..اللہ تعالی نے ھمارا رزق آسمانوں میں رکھا ہوا ہے..کوئی آسمان تک پہنچ نہیں سکتا کہ ھمارا رزق چوری کر لے..یا کم کر دے..اللہ تعالی نے رزق کی خود ذمہ داری اٹھائی ہے..پھر کیوں حرام میں منہ ڈالا جاۓ..پھر کیوں مشکوک مال استعمال کیا جائے..پھر کیوں کسی کے سامنے ہاتھ پھیلایا جائے..یا اللہ یقین نصیب فرما..مغرب سے جمعہ شریف، مقابلہ حسن مرحبا

اللہ تعالی ھمیں خیر و برکت والے چاند، مہینے، اوقات نصیب فرمائیں..اللهم ارزقنا أهلۃ خير..آج مغرب سے نیا اسلامی،قمری، ہجری مہینہ..ربیع الثانی 1441ھ شروع ھو رہا ہے..دعاء ومعمولات کی یاددھانی ہے..
والسلام
خادم..
لااله الاالله محمد رسول الله

                                                   

مزید مکتوبات کے لئے درجہ ذیل لنک پر جائیں

/http://maktoobatonline.blogspot.com/

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے