مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غاصبانہ تسلط کیخلاف سرگرمِ عمل مجاہدین کے مشترکہ اتحاد "متحدہ جہاد کونسل” کے سیکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان کا شہدائے پلوامہ کو زبردست خراج عقیدت

بھارت کشمیر میں عملی طور پر ناکام و نامراد ہو چکا ہے ، شہداء کا مقدس لہو ضرور رنگ لائے گا ۔

متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیر شیخ جمیل الرحمان نے شہدائے دربگام پلوامہ سمیت شہدائے کشمیر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں نے اپنی جان و مال اور عزتوں کی قربانیاں دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ شہداء کا مشن جاری رکھیں گے ۔ بھارتی قبضے سے مکمل آزادی تک تحریک آزادی نسل در نسل منتقل ہونے سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ شہداء کا مقدس لہو ضرور رنگ لائے گا اور بھارت بالآخر رسوا ہو کر کشمیر سے فرار ہو گا ان شاءاللہ ۔ گزشتہ روز بھارتی قتل عام اور کشمیریوں کی نسل کشی پالیسی پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کو ٹارچر چیمبر میں بدل دیا ہے مگر کشمیری عوام کے ہمت و حوصلہ کو خراج تحسین ہے جو میدان کارزار میں ڈٹ کر بھارتی عزائم اور سازشوں کو خاک میں ملا رہے ہیں ۔ بھارت عملی طور پر ناکام اور نامراد ہوچکا ہے وہ کشمیر کے چاہے جتنے ٹکڑے کر لے اور اسے اپنی کالونیوں میں بدل دے کشمیری کسی صورت میں سرنڈر نہیں کریں گے ۔ شیخ جمیل الرحمان نے کہا کہ کشمیری بھارت کے اسرائیلی ماڈل سمیت جارحیت اور فوجی قبضے کے تمام ماڈلز مسترد کرچکے ہیں ۔ بھارت نئے منصوبوں میں بھی بری طرح ناکام ہوگا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے