چاند نظر نہیں آیا، ماہِ ربیع الثانی کا آغاز جمعہ 29 نومبر سے ہوگا، چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کراچی میں ہوا، ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق ماہِ ربیع الثانی کے چاند کی رویت کا فیصلہ کرنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج بروز بدھ کو شہر قائد کراچی میں ہوا۔

اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کی جانب سے کی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس بعد نمازِ عصر دفتر محکمہٴ موسمیات (میٹ کمپلیکس) کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران کراچی میں ماہِ ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کی کوشش کی گئی۔ جبکہ ملک بھر کی زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے بھی چاند کی شہادت موصول کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم کراچی سمیت ملک کے کسی حصے میں ماہِ ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا۔ لہذا ملک میں ماہِ ربیع الثانی کا آغاز جمعہ 29 نومبر سے ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے