اسلام آباد:  اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کو سنگین غداری کیس کا فیصلہ سنانے سے روک دیا۔

عدالت نے کہا پرویز مشرف کو ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کا آپشن دیا ؟ جس پر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا عدالت نے آپشن دیا مگر انہوں نے قبول نہیں کیا، پرویز مشرف بیمار اور اس پوزیشن میں نہیں کہ بیان ریکارڈ کرا سکیں، ملزم کی مرضی کے وکیل کو سنا نہیں جا رہا۔

پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا فیئر ٹرائل تو وہیں پر کمپرومائز ہوگیا، میرا کیس یہ ہے کہ مجھے کیوں نکالا ؟ بیرسٹر سلمان صفدر کے جملے پر کمرہ عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ عدالت نے کہا پراسیکیوشن کا کام ہے ملزم کے حق میں کوئی مواد ہو تو سامنے لائے، ورنہ فیئر ٹرائل کے تقاضے پورے نہیں ہوسکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے