اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس ختم ہو گیا۔ اجلاس کے دوران سپریم کورٹ میں آرمی چیف سے متعلق کیس کے بارے میں مشاورت مکمل کر لی گئی۔

اجلاس میں عدالتی اعتراضات دور کرنے سے متعلق ڈرافٹ تیار کر لیا گیا جبکہ آئندہ متوقع وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کابینہ سے سرکولیشن سمری کے ذریعے منظوری لیے جانے کا امکان ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس کے دوران قانونی ٹیم نے وزیراعظم عمران خان اور کابینہ اراکین کو سماعت سے متعلق بریفنگ دی جبکہ عدالتی اعتراضات پر مشاورت بھی کی گئی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے سینئر وزرا نے ملاقات کی جس میں ملکی صورتحال پر مشاورت کی گئی جبکہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع صورتحال دیکھ کر کی۔

یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی اور انھیں سپریم کورٹ میں ہونے والے سماعت سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات میں اٹارنی جنرل انور منصور بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سپریم کورٹ میں کیس کی پیروی کرنے کیلئے گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے