اسرائیلی  جنگی طیاروں  نے غزہ میں حماس کے ایک فوجی اڈے پر فضائی حملہ کیا ۔

اسرائیلی  لڑاکا طیاروں نے غزہ کے جنوب میں واقع خان یونس شہر میں حماس کی فوجی شاخ عزت الدین الا قاسم بریگیڈز کے القدیسیہ نامی   فوجی اڈے پر اوپر تلے 6 بار بمباری کی۔

اطلاع کے مطابق ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ادھر اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ  غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں  میں  اسلحہ سازی  کی ورک شاپس بھی موجود ہونے والے حماس کے اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اعلامیہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ یہ کاروائی غزہ سے اسرائیلی حدود کے اندر داغے گئے راکٹ حملوں کے جواب میں کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس سے قبل ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ شام کے وقت غزہ سے اسرائیل کی حدود کے اندر 2 راکٹ داغے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے