البانیہ میں پیش آنے والے 6٫4 کی شدت کے زلزلے  سے 7 افراد ہلاک  ہو گئے۔

البانوی   جغرافیائی علوم، توانائی، پانی و ماحولیاتی امور کے انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلان  کے مطابق  ملک کے مغربی شہر دراچ  سے 15 کلو میٹر کی دوری پر  پیش آنے والے زلزلے کا مرکز زیر زمین 38 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 6٫4 ریکارڈ کی گئی ہے۔

وزارتِ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ دارالحکومت تیران میں یونیورسٹی اسپتال میں 180  زخمیوں کو زیرِ علاج لے لیا گیا  ہے تو دیراچ میں 150 افراد نے طبی امداد کے لیے اسپتال کا رخ کیا ہے۔

وزیر برائے بنیادی ڈھانچہ و توانائی بیلنڈا بالوکو  نے اپیل کی ہے  دیراچ شہر کے مکین ایمبولینس اور فائر بریگیڈ  گاڑیوں کی راہ میں رکاوٹیں  پیدا نہ کرنے کے لیے  اپنی گاڑیوں کا  استعمال نہ کریں۔

خیال رہے کہ دارالحکومت تیران سمیت البانیہ کے دیگر شہروں اور ہمسایہ ممالک  شمالی مقدونیہ۔ کوسووا اور مونٹیگری میں  بھی محسوس کیے جانے والے زلزلے کے  جھٹکے خبر رسانی اور بجلی کے نظام میں خلل آنے کا موجب بنے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے