لاہور:  امریکی سفیر پال جانز نے کہا ہے کہ سی پیک پر ایلس ویلز کا بیان امریکی پالیسی کے مطابق ہے، پاکستانیوں کو ایلس ویلز کا بیان سمجھنا چاہیے۔

امریکی سفیر پاؤل جانز نے لاہور میں مسجد وزیر خان کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ایلس ویلز کے بیان کو مثبت لیا جانا چاہیے، اس بیان کے مختلف پہلوؤں پر غور کی ضرورت ہے، امریکہ پاکستان میں ترقی اور خوشحالی دیکھنا چاہتا ہے۔

 ادھر پاکستان نے امریکی نائب وزیر خارجہ ایلس ویلز کے بیان کو مسترد کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ایلس ویلز نے اپنی ذاتی حیثیت میں رائے دی، سی پیک گیم چینجر ہے اور معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے۔

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا سی پیک پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، مسلم لیگ نون امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری کے سی پیک سے متعلق بیان کو مکمل مسترد کرتی ہے، ایلس ویلز کا بیان اس منصوبے کے خدوخال سے متعلق لاعلمی کا عکاس ہے۔ انہوں نے کہا چین کی بدولت صرف توانائی بحران کے خاتمے سے پاکستان کی معیشت کو زبردست فائدہ ہوا، سی پیک مشترکہ مفادات پر مشتمل منصوبہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے